طبل جنگ بج گیا، پی ڈی ایم کا ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے بارہ ربیع الاول کے بعد دو ہفتے کیلئے حکومتی ناقص پالیسیوں،مہنگائی بیروزگاری معاشی بدحالی کیخلاف مظاہروں کا اعلان کردیا ہے . سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی قرضے پچیس ہزار ارب سے بڑھ کر پنتالیس ہزارارب ہوچکے معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تھا جو اب منفی میں جا رہا ہے حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کی چراہ گاہ بنا دیا ہے عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے آئے روز مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں عام آدمی خودکشیوں پر مجبور ہوگی جادوگر اور ڈنڈے کے مقابلے میں جیت ہمیشہ ڈنڈے کی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمن نے مہنگائی کیخلاف تحریک کے حوالے سے پی ڈی ایم کے مشاورتی اجلاس کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما شاھد خاقان عباسی،محمود خان اچکزئی،شاہ اویس احمد نورانی،ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاور ت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے بعد دو ہفتے کیلئے حکومت کی ناقص پالیسیوں مہنگائی بیروزگاری معاشی بدحالی کیخلاف مظاہروں کئے جائینگے، ضلعی اور صوبائی تنظیموں کو متحرک کیا جائیگا اور عوام کو ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سربراہان کے مشورے سے بیان جاری کیا جارہا ہے، پورے ملک سے عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے آئے روز مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں عام آدمی خودکشیوں پر مجبور ہوگیا ہے پی ڈی ایم کے موثر اقدام کی ضرورت تھی ہم اگلے دو ہفتوں کے لئے پورے ملک میں مظاھروں کا اعلان کررہے ہیں بارہ ربیع الاول کی تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ہر ضلعی ہیڈکوارٹرز سے مظاھرے کیے جائیں گے پی ڈی ایم کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ ہر شعبہ زندگی سے وابسطہ افراد ان میں شریک ہوں فرعون کے جادوگروں اور موسی علیہ سلام کے ڈنڈے میں جب مقابلہ ہوا تو موسی علیہ سلام کا ڈنڈا جیتا تعویز جعلی نکلا ہے اور محبوبہ گلے پڑ گئی ہے شہباز شریف سمیت پی ڈی ایم کے اکابرین سے فون پر رابطہ ہوا ہے اختر مینگل سے رابطہ ہوا وہ دبئی میں تھے پیپلزپارٹی کو دعوت دینے سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک جب ایک رخ پر چل نکلتی ہے تو یہ تاثر کیوں دیا جاتا ہے کہ تقسیم ہے پی ڈی ایم اور اپوزیشن میں کسی قسم کی تقسیم نہیں ہے .

کیا وزیراعظم عمران خان کی سول بالا دستی کی تحریک کی دعوت پر ساتھ دیں گے؟ صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم کہنے پر میں آپ سے احتجاج کرتا ہوں ہم عمران خان کا کسی قسم کا ساتھ نہیں دینگے مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اس کے بعد اگلے مرحلہ کا اعلان کرے گی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور مہم چلائی جائے گی . آج پیرکو مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں سربراہ اجلاس ہوگامہنگائی سمیت دیگر امور پر فیصلے کئے جائیں گے مہنگائی سے نجات کے لئے قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگاپی ڈی ایم ہر محاذ پر لڑنے کے کئے تیار ہے پوری قوم سے اپیل ہے ان مظاھروں اور مارچ میں بھرپور شرکت کریں ہم ایسے حکمرانوں کو جو قوم کے لئے عذاب ہیں انکو ملک پر مزید مسلط نہیں ہونے دینا چاہتے ملکی قرضے پچیس ہزار ارب سے بڑھ کر پنتالیس ہزارارب ہوگیا ہے معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تھا جو اب منفی میں جا رہا ہے ہوگیاکرپٹ جعلی حکمرانوں کو قوم پر مسلط کونے کا حق نہیں عوام پٹرولیم مصنوعات کے بوجھ تلے دب گئے ہیں پندرہ جون سے ابتک تیس روپے ستر پیسے پٹرول بڑھ گیا ہے حکومت ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کی بجائے آئی ایم ایف کی چوکیدار بن گئی ہے قوم کی قیادت غلامانہ ذہنیت کے لوگوں کے پاس ہے پی ڈی ایم کہہ چکی ہے کہ سلیکٹڈ نااہل اور نالائق اور کرپٹ ترین حکومت ہے سلیکٹڈ یا سلیکٹرزپٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے تمام اشیا سو فیصد مہنگی ہوگئی ہیں اسکازمہ دار کون ہے . . .

متعلقہ خبریں