پاکستانعالمی دنیا

عمران خان کی رہائی کیلے کانگریس ارکان کے خط پر مناسب وقت پر جواب دیں گے؛ میتھیو ملر


کانگریس کے 60 ارکان نے صدر جوبائیڈن سے عمران خان کی رہائی کیلیے پاکستان سے بات کرنے کا مطالبہ کیا ہے
امریکا(قدرت روزنامہ) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے تصدیق کی ہے کہ کانگریس ارکان کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے حکومتِ پاکستان سے بات کرنے سے متعلق خط موصول ہوگیا جس کا ‘مناسب وقت پر’ جواب دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے انسانی حقوق کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری روایات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔
یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو کانگریس کے 60 ارکان نے جوبائیڈن انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے اپنے خط میں جوبائیڈن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی حمایت کرے اور پاکستان سے اس پر بات کریں۔
کانگریس کے ارکان نے پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کا بھی زکر کیا ہے۔
اپنے خط کے ذریعے کانگریس کے اراکین نے صدر جو بائیڈن سے کہا کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں