ہمیں قانون کے مطابق رہائی مل رہی ہے ہماری کوئی ڈیل نہیں ہوتی، بیرسٹر گوہر


جیلوں میں رکھ کر شناخت پریڈ کرنے کے قانون میں ترمیم ہونی چاہیے، رہنما پی ٹی آئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ہم قانون پر چلنے والے لوگ ہیں اور قانون کے مطابق رہائی مل رہی ہے، ہماری ڈیل نہیں ہوتی کیونکہ ہم قانون پر چلتے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ہماری ڈیلیں نہیں ہوا کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر جگہ ریلیف ملے گا کیونکہ یہ سارے بوگس کیسز ختم ہوں گے، ہمارے مقدمات کی سماعت بہانے بنا کر ملتوی کر دیے جاتے ہیں لیکن ان شا اللہ ہر جگہ ریلیف ملے گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جیلوں میں رکھ کر شناخت پریڈ کرنے کے قانون میں ترمیم ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز سمیت تمام گرفتار کارکنان کے حوصلے بلند ہیں۔