“رنبیر کپور اگلے شاہ رخ خان ہیں”؛ فلم اینالسٹ ترن آدرش کا بڑا دعویٰ


ان کی عمر کے کسی بھی اداکار، جیسے رنویر سنگھ یا کارتک آریان، میں وہ چیز نہیں جو رنبیر میں ہے، تجزیہ کار
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے معروف ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ایک خصوصی انٹرویو میں رنبیر کپور کو “اگلا شاہ رخ خان” قرار دیا ہے۔
بالی وڈ ہنگامہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترن آدرش نے فلم اینیمل کی شاندار کامیابی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سندیپ ریڈی وانگا جیسے “جینئس” ڈائریکٹر کے ساتھ رنبیر کپور نے اپنی سپر اسٹارڈم کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔
ترن آدرش نے کہا، “رنبیر نے ایسی پرفارمنس دی ہے جس کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔ ان کی عمر کے کسی بھی اداکار، جیسے رنویر سنگھ یا کارتک آریان، میں وہ چیز نہیں جو رنبیر میں ہے۔ میرے لیے وہ موجودہ دور کے بہترین اداکار ہیں۔”
فلم اینیمل نے ریلیز کے بعد باکس آفس پر بڑے ریکارڈز بنائے اور سب سے زیادہ کمانے والی A ریٹڈ فلم بن گئی۔ مداحوں کو خوشخبری بھی ملی ہے کہ فلم کے آخر میں اینیمل پارک کے نام سے سیکوئل کی جھلک دی گئی ہے، جس میں رنبیر اور سندیپ ریڈی وانگا دوبارہ اکٹھے ہوں گے۔