بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیملی کی ملاقات ختم
ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی ائی کی فیملی میڈیا ٹاک کیے بغیر واپس روانہ ہو گئی
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ختم ہوگئی۔
ملاقات پر عائد پابندی ختم ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے آج پہلی ملاقات تھی، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات کرنے والوں میں علیمہ خان،عظمی خان،نورین خان اور قاسم نیازی شامل تھے۔
ملاقات میں زیر سماعت مقدمات، سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی، ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی کی فیملی میڈیا ٹاک کیے بغیر واپس روانہ ہو گئی۔