ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر مہنگائی کی بدترین صورتحال مسلط کی گئی ہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے اپنی نااہلی ناتجربہ کاری کے باعث ملک کی معیشت کو خطرناک حد تک تباہ کردیا ہے،ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر مہنگائی اور بیروزگاری کی بدترین صورتحال مسلط کی گئی ہے،پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، آٹا سمیت کھانے پینے کی اشیاء میں ریکارڈ اضافہ سے غریب عوام بچوں سمیت خودکشیاں کررہے ہیں جس کی ذمہ دار موجودہ ناکام مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم اور اس کی نااہل کابینہ پر مشتمل حکومت ہے . پشتونخوامیپ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صاحب کی جانب سے 20اکتوبر کے احتجاجی مظاہروں کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کو یقینی بنائیں گی .

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2018کے انتخابات میں تاریخ ساز دھاندلی کے نتیجے میں ملک کے 22کروڑ عوام پر سلیکٹرز کی جانب مسلط ہونیوالی سلیکٹڈ افراد کے ٹولے نے ملک کر اندرونی طو رپر آئینی، معاشی، معاشرتی طور پر کھوکھلا کرکے اسے خارجی محاذ پر یک وتنہا بنادیا ہے، ان کی عوام دشمن ناکام پالیسیوں کے بدولت آج ملک کے 22کروڑ عوام پر اس کرپٹ ترین حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے . بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے گردشی قرضوں میں اضافے، سٹاک ایکسچینج کی مندی میں آئے روز کمی سے تاجروں، کاروباری حضرات، شہریوں کے کروڑوں اربوں روپے ضائع ہوچکے ہیں یہ تمام صورتحال انتہائی تشویشناک ہے . بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کرکے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اوگرا کی ہر ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز اور پھر کابینہ کی منظوری کے بعد نئی قیمتیں صرف من مانی اور عوام سے پیسے بٹورنا ہے ایک رپورٹ کے مطابق ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں صرف ٹیکسز کی مد میں 500ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالے گئے ہیں . آئے روز نت نئے ٹیکسز کے نفاذ نے تاجروں، کاروباری حضرات، دکانداروں کو اپنے جائز تجارت وکاروبار سے محروم کردیا ہے، بجلی، گیس، ایل پی جی، آٹا، چینی، گھی سمیت اشیاء خوراک واشیاء زندگی کی قیمتوں ریکارڈ اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے جس کے باعث لوگ اپنے بچوں کے ہمراہ خودکشیوں پر مجبورہوچکے ہیں اور یہ ملک آئے روز نئے بحرانوں سے دوچار ہوتاجارہا ہے . بیان میں کہا گیا ہے کہ موجود نااہل مسلط سلیکٹڈناکام اور عوام دشمن حکومت سے نجات کی واحد راہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سیاسی جمہوری تحریک ہے جو عملی طور پر میدان میں اس غیر آئینی غیر جمہوری حکومت کیخلاف اورملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، آئین کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی، عوام کے ووٹ کی تحفظ، عوا م کے منتخب پارلیمنٹ سے داخلہ وخارجہ پالیسیوں کی تشکیل، ملکی تمام اداروں کی آئین کے دائرہ کار میں فرائض نبھانے کا پابند بنانے،ملک کو بحرانوں سے باہر نکالنے، قوموں کے وسائل پر ان کی حق ملکیت تسلیم کرانے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں . بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صاحب اور دیگر قائدین کی جانب سے پریس کانفرنس کے موقع پر ملک20اکتوبر کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پارٹی کے تمام اضلاع کے کارکنوں کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی بناکر احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پی ڈی ایم کا بھرپور ساتھ دیں . . .

متعلقہ خبریں