اسلام آباد

میاں رؤف عطا کو سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر سیاسی قائدین کی مبارکباد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں میاں رؤف عطا کو صدر منتخب ہونے پر سیاسی قائدین نے مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نومنتخب صدر میاں رؤف عطا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی میاں رؤف عطا کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ بار کا صدارتی انتخاب جیتنے پر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے عاصمہ جہانگیر گروپ کے سربراہ احسن بھون کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہاکہ صدر بار میاں رؤف عطا کی قیادت میں بار اور وکلا کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ میاں رؤف عطا کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وکلا کی جمہوریت اور آئین کے لیے قربانیاں قابل قدر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میاں رؤف عطا جے یو آئی کے دیرینہ رہنما ہیں، امید ہے وہ آئین اور جمہوریت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں