پاکستانی ڈیویلپرز کتنے ڈالرز کما لیتے ہیں، دیگر ممالک کے لیے تنخواہیں کتنی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں کل وقتی ملازمت کرنے والے پیشہ ور ڈویلپرز ہر سال مقامی لحاظ سے ایک مناسب رقم کمالیتے ہیں تاہم یہ دیگر کئی ممالک کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔
وطن عزیز کے ڈیویلپرز سالانہ 2 ہزار تا 12 ہزار ڈالر بطور تنخواہ کماتے ہیں لیکن یہ نیپال، بنگلہ دیش، کینیا، نائجیریا، وینزویلا اور ایران کے مقابلے میں بھی خاصی کم ہے۔
اسٹیک اوور فلو ڈویلپر سروے 2023 کے مطابق مختلف ممالک اور براعظموں میں تنخواہوں میں کافی فرق پایا جاتا ہے۔
امریکا، سوئٹزرلینڈ اور لکسمبرگ میں سالانہ معاوضہ 70 ہزار $70,000 سے 2 لاکھ ڈالر تک ہوتا ہے۔
سب سے کم تنخواہ وصول کرنے والے ممالک
اس کے برعکس، پاکستان، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا جیسے ممالک تنخواہ کے اسپیکٹرم میں سب سے کم سطح پر آتے ہیں۔
پروفیشنل پاکستانی ڈیویلپرز سالانہ تقریباً 5 ہزار ڈالر کی اوسط سے تنخواہ کماتے ہیں۔
امریکا و یورپ میں ڈیویلپرز کا معاوضہ کتنا؟
امریکا میں ڈویلپرز کی اوسط سالانہ تنخواہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہے جس میں زیادہ تر تنخواہیں ایک 15 ہزار ڈالر سے 2 لاکھ ڈالر سالانہ کے درمیان ہے۔
ایک سروے ظاہر کرتا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ ہوتی ہے جبکہ وہاں ڈیویلپرز کی اوسط سالانہ تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر ہے۔
یورپ میں زیادہ آمدنی والے ممالک میں ڈیویلپر کی تنخواہ خاصی زیادہ ہے۔ مثال کے طور پر آئرلینڈ میں اوسط تنخواہ تقریباً 95 ہزار ڈالر سالانہ ہے۔
برطانیہ میں ڈیویلپرز 60 ہزار ڈالر سے ایک 18 ہزار ڈالر ہے جبکہ اوسط سالانہ تنخواہ تقریباً $80,000 ڈالر ہے۔