پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے قاضی فائز عیسی کے خلاف مسلسل زہریلی پوسٹس کا نتیجہ سامنے آ گیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں لندن میں مڈل ٹیمپل آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ان کے خلاف احتجاج کیا گیا . پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے افراد قاضی فائز عیسی کی گاڑی کو دیکھ کر برا بھلا کہتے ہوئے ساتھ دوڑتے رہے .

ایسے میں پی ٹی آئی لندن کے رہنما عامر خان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر مڈل ٹیمپل کے بیرسٹر سے بحث کر رہے ہیں جس پر وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سمجھا رہے ہیں کہ وہ احتجاج ضرور کریں لیکن گالم گلوچ نہ کریں اور قاضی فائز عیسیٰ کے لیے توہین آمیز زبان استعمال نہ کریں . ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے وقار ستی نے کہا کہ ایسے شعور کا کیا فائدہ جس نے شرم و حیا اور قومی وقار جیسے بنیادی اصولوں کو ہی پسِ پشت ڈال دیا ہو؟ صحافی اویس یوسفزئی لکھتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے قاضی فائز عیسی کے خلاف مسلسل زہریلی پوسٹس کا نتیجہ سامنے آ گیا . سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ قاضی فائز عیسیٰ کو اس طرح ذلیل ہوتے دیکھ کر بالکل خوشی نہیں ہوئی لیکن 2 سالوں میں جس ظلم، فسطائیت اور بربریت کا تحفظ اس عدالت نے کیا جس کے وہ سربراہ تھے تو حیرت نہیں ہوتی، وہ پاکستان اور پاکستانیوں پر ہونے والے ہر ظلم میں پارٹنر ہیں ایک وقت آئے گا جب قاضی فائز عیسیٰ کو پاکستان واپس لایا جائے گا اور ان کے سرزد جرائم میں ان کو سزا ہوگی . اطہر سلیم نے لکھا کہ مڈل ٹیمپل کے باہر یہ پاکستانی نژاد بیرسٹر نے پی ٹی آئی والوں کو شرم دلانے کی کوشش کی اور ان کو پیار سے سمجھایا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے توہین آمیز زبان استعمال نہ کریں . ایک صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کارکنان عمران خان جیسی زبان رکھتے ہیں کہتے ہیں کہ کوئی گالی نہیں دے رہا چند سیکنڈ بعد گالیاں دینے لگتے ہیں . سید وقاص شاہ نے لکھا کہ قاضی فائز جتنے بھی متعصب، جانبدار اور نادیدہ قوتوں کے ٹاوٹ تھے لیکن کسی کو گالی دینا ناپسندیدہ عمل ہے، آپ ان کے غلط فیصلوں کے خلاف احتجاج ضرور کریں لیکن گالی نہ دیں . واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مڈل ٹیمپل میں بطور بینچرز شمولیت کی تقریب میں شریک ہوئے تھے . ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا ہے . سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس سال مئی میں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس پر انہوں نے مڈل ٹیمپل کی انتظامیہ کو لکھا تھا کہ وہ 25 اکتوبر کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں جس پر ان کے اعزاز میں تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی تھی . . .

متعلقہ خبریں