میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کو یقین ہے کہ جلد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی جیل سے باہر آجائیں گے . تاہم، انہوں نے بشریٰ بی بی کی رہائی میں اپنے کردار کی تصدیق یا تردید نہیں کی اور کہا کہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا . خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے جعلی مقدمات میں جیل بھیجا تھا، اس لیے تو وہ اب جیل سے باہر ہیں، عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی ہے . یہی وجہ ہے کہ عمران خان بھی جلد جیل سے باہر آجائیں گے کیونکہ ان کے اوپر بھی کوئی کیس باقی نہیں ہے، تمام کیسز جعلی ہیں . کسی کی بھی رہائی کے لیے ہم ڈیل پر یقین نہیں رکھتے اور کوئی ڈیل نہیں کریں گے‘ . ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، اور نہ ہی کسی فرد کے خلاف ہیں، ہم صرف ان کی پالیسیوں کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ اِن پالیسیوں کو درست کیا جائے . واضح رہے گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دھمکی دی تھی کہ اگر اب عمران خان کو کوئی تکلیف دی گئی تو پھر وہ اور ان کی جماعت پرامن نہیں رہیں گے . علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں آپ کو وارننگ دے رہا ہوں کہ عمران خان کی ملاقاتوں، ان کے کھانے، ورزش یا بجلی بند کرنے سے متعلق کوئی شکایت آئی تو پورے پاکستان کو بند کرکے اس حکومت سے عوام کی جان چھڑائیں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈٓاپور نے کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنے حقوق کے لیے جدوجہد نہ صرف پرامن بلکہ قانون اور آئین کے دائرے میں بھی ہے . پی ٹی آئی 8فروری کے انتخابات اور 9مئی کے واقعات کی تحقیقات چاہتی ہے .
متعلقہ خبریں