’یہ آنٹی کون ہیں؟‘ آئمہ بیگ کا سارہ رضا خان پر جوابی وار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ جو آج کل سارہ رضا خان کی جانب سے دیے گئے بیان کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں انہوں نے ساتھی گلوکارہ سارہ رضا خان کی جانب سے کی گئی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔
آئمہ بیگ نے آفیشل انسٹاگرام پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیو کلپس شیئر کیے جس میں وہ بغیر میوزک کے اپنا مشہور گانا ’بازی‘ گاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں اور طنزاً لکھا کہ کیا انہیں کوئی آٹو ٹیون دے سکتا ہے؟ اُنہوں نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ اللّٰہ نے جس کو جو ہنر دیا ہے ہمیں قبول ہے، انہوں نے سارہ رضا خان کو آنٹی کہہ دیا اور کہا کہ ’کوئی بتائے یہ آنٹی کون ہیں؟‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا بلکہ رہنے دیں کوئی بات نہیں، مجھے ابھی اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ سارہ رضا نے چند دن قبل آئمہ بیگ کی گلوکاری پر تجزیہ کرتے ہوئے ان پر تنقید کی تھی کہ اگر ’آٹو ٹیون‘ کے آپشن کو ہٹا دیا جائے تو آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن آئمہ بیگ کی حمایت میں سامنے آئی تھیں، انہوں نے گلوکارہ کو بہترین قرار دے تھا۔
مومنہ بیگ نے رد عمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ آئمہ بیگ بہت اچھی گلوکارہ ہیں، انہیں ’آٹو ٹیونز‘ کی ضرورت نہیں جبکہ سارہ رضا خان بھی اچھی گلوکارہ ہیں اور انہیں بھی آٹو ٹیونز کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ اپنی شاندار گلوکاری پر اب تک بہت سے ایوارڈز بھی اپنے نام کر چُکی ہیں جن میں تمغۂ امتیاز بھی شامل ہے جبکہ سارہ رضا خان کا شمار میوزک انڈسٹری کی جانی مانی گلوکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے میوزک کیرئیر میں گائیکی کے کئی مقابلے جیتے ہیں۔