پاکستان اسٹاک ایکسچنج کی بلند پرواز، کھلتے ہی ریکارڈ بنا دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچنج کی بلند پرواز،کھلتےہی ریکارڈبنادیا
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ1000سےزائدپوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس1007پوائنٹس بڑھکر91871پوائنٹس پرجاپہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 90 ہزار 864 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبارہ کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، 4 پیسے کی کمی کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہوگئی ہے۔