گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا . کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی . واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے چھیاسی ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں . ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی . عدالت نے 86 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں . ملزمان میں دو ایم پی ایز، 34 پولیس اہلکاروں اور 42 ریسکیو اہلکاروں سمیت 86 افراد شامل ہیں . دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج میں گرفتار 3 خواتین کی ضمانت منظور کی . جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فریقین وکلاء کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے شناخت پریڈ کے لیے بھیجے گئے پی ٹی آئی کے 532 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں .
انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں 20،20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا .
متعلقہ خبریں