نوجوان نے اپنی ماں اور 2 بہنوں اور بہنوئی کو قتل کر دیا، افسوسناک انکشاف

سانگھڑ (قدرت روزنامہ )سانگھڑ میں نوجوان نے پسند کی شادی نہ کرانے پر گھر میں فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق سانگھڑ کے علاقے علی جان مری میں پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی ماں، 2 بہنوں اور بہنوئی کو قتل کر دیا۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔