راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آذربائیجان کی قومی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ آذربائیجان کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، ملاقاتوں میں امن و استحکام کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا گیا۔آذربائیجان کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کی قیادت نے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے تعاون کو وسعت دینے کا عزم کیا۔
ریسٹ لیس لیگز سنڈروم ایک اعصابی بیماری ہے جس سے ٹانگوں میں بے چینی کا…
سعودی عرب کی حکومت نے کچھ مخصوص ممالک کے شہریوں کے اقاموں کی تجدید روکنے…
صدر مملکت نے دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی اسلام…
بیجنگ (قدرت روزنامہ )دنیا میں 5 جی نیٹ ورک کو متعارف کرانے میں مدد فراہم…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے نے عوام کی توجہ اپنی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس…