عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب اور زین قریشی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان نے عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور زین قریشی نے بھی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔عمر ایوب، زین قریشی، علیمہ اور عظمی خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ عمر ایوب اے ٹی سی راولپنڈی اور اے ٹی سی فیصل آباد میں پیشی کے لیے گئے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان اے ٹی سی اسلام آباد میں حاضری کے لیے گئی ہیں، زین قریشی اے ٹی سی راولپنڈی پیشی کے لیے گئے ہیں۔

Recent Posts

اہم اجزاء کی کمی ٹانگوں کے مسائل میں مبتلا کر سکتی ہے

ریسٹ لیس لیگز سنڈروم ایک اعصابی بیماری ہے جس سے ٹانگوں میں بے چینی کا…

3 mins ago

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے اقامے منسوخ کرنے کا بڑا فیصلہ

سعودی عرب کی حکومت نے کچھ مخصوص ممالک کے شہریوں کے اقاموں کی تجدید روکنے…

23 mins ago

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور

صدر مملکت نے دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی اسلام…

42 mins ago

دنیا کا وہ ملک جو سب سے پہلے 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانا چاہتا ہے

بیجنگ (قدرت روزنامہ )دنیا میں 5 جی نیٹ ورک کو متعارف کرانے میں مدد فراہم…

46 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے نے عوام کی توجہ اپنی جانب…

52 mins ago

محسن نقوی کا لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ’سبق ‘ سکھانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس…

53 mins ago