ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہوگئی
کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے .
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبارہ کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، 4 پیسے کی کمی کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہوگئی ہے .
دوسری جانب بدھ کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس میں 735 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 91 ہزار 555 پوائنٹس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا . واضح رہے مسلسل تیزی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے .