56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھا دی گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھا دی۔ 56 شہروں میں پراپرٹی ویلیوایشن شرح میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ای 7 میں پراپرٹی کی قیمت فی سکوائر یارڈ 1 لاکھ 50 ہزار جبکہ سیکٹر ای 6 اور ایف 7 میں فی سکویائر یارڈ قیمت 1 لاکھ 40 ہزار مقرر کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف 7 میں فی سکوائر یارڈ 1 لاکھ 40 ہزار، ای 11 میں 70 ہزار قیمت مقرر کی گئی۔ ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر اور بنوں میں بھی جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، بھکر، بہاولپور، چکوال، چنیوٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی نئے پراپرٹی ریٹ مقرر کئے گئے ہیں۔
ڈی جی خان، فیصل آباد، گجرانوالہ اور گجرات میں بھی پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ حافظ آباد، ہری پور، کراچی اور قصور میں بھی پراپرٹی کے نئے ریٹ مقرر کئے گئے۔ لاہور، اوکاڑہ، میانوالی، کوئٹہ، راولپنڈی، ساہیوال اور سرگودھا میں فہرست میں شامل ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن ٹیبلز پراپرٹیز سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔