استعمال شدہ گاڑیوں کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر


کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت نے استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی نمائش پر آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، وینڈرز کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھ رہا ہوں جو لوکل کے ساتھ ایکسپورٹ بھی کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، استعمال شدہ امپورٹٹد گاڑیوں سے مقامی انڈسٹری کونقصان پہنچا، استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا، پرانی گاڑیوں کی درآمد سے کروڑوں ڈالرز کا زرمبادلہ ضائع ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی گاڑیاں تیار کرنے والوں نے حکومت سے کئے گئے معاہدے پورے نہیں کیے، نومبر میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی آجائے گی، الیکٹرک گاڑیاں نا صرف پاکستان میں تیار کی جائیں بلکہ برآمد بھی کی جائیں۔