اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے . جہاں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار کرلیا ہے .
تفصیلات کے مطابق گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100فی صد اضافے کا منصوبہ بنایا گیا ہے . گریڈ گیارہ سے سولہ تک کے ملازمین کے لیے 75فیصد اور گریڈ سترہ سے بائیس تک کےافسروں کے لیے 50فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے .
ذرائع کے مطابق گریڈ ایک اور دو کے اسلام آباد کے ملازمین کیلئے ماہانہ سیلنگ 14058روپے اور دیگر شہروں کیلئے 13182روپے تجویز کیا گیا ہے . اسی طرح گریڈ تین سے چھ کے ملازمین کیلئے اسلام آباد کی سیلنگ 21960روپے اور دیگر شہروں کیلئے 19308روپے ہوگی .
فارمولا منظوری کیلئے فنانس ڈویژن کو بھیج دیا گیا ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم شہبازشریف دیں گے .