انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد بہت لازمی ہے، کل سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں طے کریں گے کہ جدوجہد کا کون سا طریقہ اختیار کرنا ہے . اسد قیصر نے کہاکہ موجودہ حکومت کا وقت بہت محدود ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا، عوام میں اور عالمی سطح پر ان کی ساکھ ختم ہوچکی ہے . سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہم اگلے ہفتے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی بڑی بیٹھک کرنے جارہے ہیں، جس میں ملکی معاملات پر بات ہوگی . انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے لیے ممکن نہیں رہا کہ جو حربے یہ کررہے تھے مزید جاری رکھ سکیں . اسد قیصر نے کہاکہ سپریم کورٹ بار کے نئے صدر سے امید ہے کہ وہ آزاد عدلیہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جس طرح کام کررہی ہے ہمیں انصاف کی پوری امید ہے .
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے ہیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ سے بھی انصاف ملے گا .
متعلقہ خبریں