سابق امریکی صدر اور ریپلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریاست پنسلوینیا میں ووٹوں کی بدترین قبل از انتخابات دھاندلی کی جا رہی ہے . دوسری جانب امریکی صدارتی الیکشن کے قریب صدارتی امیدواروں میں تلخیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے . صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے سپورٹرز کو کچرا قرار دے دیا تاہم کملا ہیرس نے جوبائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی . انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی قبل از وقت ووٹنگ میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے .
کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کےدرمیان 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے امریکا کی مختلف ریاستوں میں قبل ازوقت پولنگ جاری ہے ٹرمپ کے بیان نے پولنگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا ہے .
متعلقہ خبریں