وفاقی اور صوبائی حکومت کا یہ رویہ ناقابل قبول،نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا، بی این پی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور دیگر رہنماں کے خلاف اسلام آباد میں جھوٹے مقدمات کی اندراج انسداد دہشتگردی کے دفعات اور پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو اور شفیق مینگل کے گرفتار ی پارٹی کے مرکزی انسانی حقوق کے سیکرٹری سابق ایم پی احمد نواز بلوچ پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر ٹکری شفقت اللہ لانگو ایم پی اے وڈھ جہانزیب مینگل اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر بی ایس او کے مرکزی چیئرمین بالا چ قادر بلوچ سیکرٹری جنرل صمند بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری شکور بلوچ سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی اور سماجی کارکنوں پروفیسرز ڈاکٹرز،شعرا دانشوروں،صحافیوں کی بدنامہ زمانہ فورتھ شیڈول میں ناموں کے اندراج اور ان کے سیاسی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں میں اضافہ سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں اور متنازعہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اسلام آباد کے توسیع پسندانہ عزائم پالیسیوں کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاں ہڑتال کی کال دی گئی ہڑتال کی کال پر سوراب، نوشکی، مستونگ، قلات خضدار، خاران، پنجگور کوئٹہژوبقلعہ سیف اللہ سمیت مختلف شہروں میں تمام چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز بند کاروباری مراکز بند ہونے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماں نے پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور مرکزی قائدین پر ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے اِس طرح کے رویوں سے نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا بلوچستان نیشنل پارٹی کو ماضی میں بھی دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی گئی مگر سارے ہتھکنڈے ناکام ہوگئے سردار اختر جان مینگل کو بلوچستان اور بلوچ کے حقوق کی بات کرنے کی سزا دی جارہی ہے مشرف جیسا ڈکٹیٹر بھی اس پارٹی کو ختم نہ کر سکا تو یہ خواب ان کیلئے بھی شرمندہ تعبیر ہوگا اس ملک میں اپنے لوگوں کے حقوق کے لئے بات کرنا بھی جرم بن گیا ہے اور آج کے کامیاب شٹر ڈان ہڑتال نے یہ ثابت کیا کہ یہاں کے تاجر برادری،بلوچستان میں ہونے والے نا انصافیوں ظلم و جبر استحصال کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے اور آج کی کامیاب ہڑتا ل نے حکمرانوں کے انسانیت سوز واقعات کو مکمل طورپر مستردکر دیا اس موقع پر پارٹی مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچسینٹرل ایگزکیٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مریچیئرمین واحد بلوچملک محئی الدین لہڑیڈاکٹر علی احمد قمبرانیطاہر شاہوانیاسماعیل کردمیر محمد اکرم بنگلزئیپرنس عبدالرزاق بلوچمیر غلام مصطفی سمالانیمیر غلام رسول مینگل محمد لقمان کاکڑ حاجی محمد ابراہم پرکانیحاجی وحید خان لہڑیرضا جان شاہیزئیڈاکٹر جاوید بلوچارباب نذیر دہوارعامر شاہوانینیا زمحمد حسنینواز ساتکزئیحبیب لانگو،سبزعلی مری،سیف اللہ سمالانی،میر محمد رفیق سمالانی،وسیم لہڑی،حاجی عارف مینگل،میر وائس مینگل انور سمالانی،اور دیگر نے کوئٹہ شہر کی شٹر ڈان ہڑتال کی نگرانی اور مختلف شاہراں پر گشت کرتے رہے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے آج کی ہڑتال کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹینیشنل پارٹیپاکستان تحریک انصافعوامی نیشنل پارٹیجمہوری وطن پارٹیہزارہ ڈیموکریٹک پارٹینیشنل ڈیموکریٹک مومنٹمجلس وحدت المسلمینجے یو آئی شیرانی گروپجمعیت علما اسلام نظریاتی اور انجمن تاجران بلوچستانمرکزی انجمن تاجران بلوچستان سمیت دیگر تمام سیاسی مذہبی جماعتوں اور دکانداروں کا شکر گزار ہے جنہوں نے پارٹی کے مرکزی کال پر ہمارے ساتھ تعاون کر کے ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اپناکردار ادا کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ یہاں کے تمام سیاسی قوم وطن دوست مذہبی اور انجمن تاجران بلوچستان میں ہونے والے نا انصافیوں پر متحد اور منظم و تمام تر سازشوں استحصالی منصوبوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر کسی بھی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کرینگے۔