کوئٹہ ،نوا کلی گھر میں گھس کر فائرنگ سے خاتون جاں بحق
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نواں کلی ٹیچر کالونی میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرکے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق نواں کلی کے علاقے ٹیچر کالونی میں رہائش پذیر خاتون بی بی باران کے گھر میں نامعلوم شخص نے گھس کر اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کردی گئی ، پولیس نے بتایا کہ مقتولہ اغوا کے کیس میں ضمانت پر تھی