فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان ، شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی بیٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری شوکاز کے جواب میں اپنا مؤقف واضح کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے میں نرمی آئی ہے اور آئندہ چند روز میں فخر زمان کے معاملے پر پیش رفت کا امکان ہے۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کے لیے بات کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے فخر زمان کو بابر اعظم کے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے بیان دینے پر شوکاز دیا گیا تھا۔