’آپ میرے مسکرانے کی وجہ ہو‘، ثانیہ مرزا کا پیغام کس کے نام؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کو اپنے مسکرانے کی وجہ قرار دے دیا . ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان کی چھٹی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ آپ 6 سال کے ہو گئے ہیں، اُنہوں نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ میرے مسکرانے کی وجہ ہو .

شیئر کی گئی تصاویر میں اذہان ملک کو اسپیشل فٹبال تھیم کیک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہےجس پر دو فٹبالرز کے کریکٹر سجائے گئے . ان میں سے ایک فٹ بالر کی شرٹ پر اذہان جبکہ دوسرے پر رونالڈو لکھا گیا ہے . دیگر تصاویر میں ثانیہ مرزا بیٹے کو گود میں اٹھائی نظر آئیں جبکہ ایک تصویر میں وہ اذہان کو گلے لگائے کھڑی ہیں اور گال پر بوسہ دے رہی ہیں . ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اذہان ملک کو سالگرہ کی مبارک بادیں بھی دے رہے ہیں . واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا . شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز پر پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی . شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا دبئی میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آ رہی ہیں . . .

متعلقہ خبریں