پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بھاری اضافہ


سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں کو پر لگ گئے
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے .
سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا .


اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے ہوگئی .
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالرز اضافے کے بعد 2 ہزار 755 ڈالرز فی اونس ہو گئی . واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں