حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پٹرول فی لیٹر ایک روپے 35 پیسے مہنگا کردیا۔
وزارت خزانہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول 1.35روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل آئل 3.85روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 1.48روپے اور لائٹ ڈیزل آئل2.61 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔