گورنر بلوچستان نے مستونگ میں اسکول کے قریب ہونے والے المناک بم دھماکے کی مذمت


اس حملے میں ملوث سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں‘جعفرخان مندوخیل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مستونگ میں اسکول کے قریب ہونے والے المناک بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ جسمیں پولیس اہلکار اور اسکول کے معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں ہیں۔ انہوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس حملے میں ملوث سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
گورنر مندوخیل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ انہوں نے خصوصی ہدایت دی کہ زخمی بچوں کو فوری طور پر تمام طبی سہولیات فراہم کریں. گورنر بلوچستان نے شہید اور زخمی بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔