دہشت گردوں نے ایک بار پھر مستونگ میں بچیوں کو نشانہ بنایا‘میر سرفراز بگٹی


دہشت گرد سن لیں ہم بچوں پر دہشت گردی پر دکھی ہے لیکن ہم کمزور نہیں ہوئے‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ 40دن پہلے پروفیسر ناظمہ طالب بلاک کے قیام کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک سروے نہ ہوسکا۔ اگر رفتار یہی رہا۔تو 40 سال میں بھی نہیں بن پائے گا۔
دہشت گردوں نے ایک بار پھر مستونگ میں بچیوں کو نشانہ بنایا۔دہشت گرد سن لیں ہم بچوں پر دہشت گردی پر دکھی ہے لیکن ہم کمزور نہیں ہوئے۔ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے ہم اپنی یونیورسٹی سکول اور کالجز ویران نہیں کریں گے۔ہم تعلیم حاصل کر کے دہشت گردوں کا ڈے کر مقابلہ کریں گے ۔
گرلز کالجز کی بچییاں اپنے سوشل میڈیا سے دہشت گردوں کو پیغام دیں۔بچیاں دہشت گردوں کو ان کی شکست کا پیغام دیں۔باہر بیٹھے دہشت گرد نوجوانوں کو پسماندگی کے نام پر ورغلاتے ہیں۔نوجوانوں سے گزارش ہے جب آپ کو سوشل میڈیا پر ورغلایا جائے تو سوچھیں زرور ۔شنگھائی تعاون کے اجلاس سے پہلے بچی کے ریپ سے متعلق منظم سازش رچائی گئی۔
پاکستان کے دشمنوں کا ٹارگٹ نوجوان نسل ہے۔حکومت نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔حکومت دنیا کی یونیورسٹیوں میں بینظیر بھٹو سکالرز شپس دے رہی ہے۔
حکومت میٹرک میں ٹاپ کرنے والے ہر ضلع کے 10 بچوں کو 16 سال تک مفت تعلیم فراہم کرے گی ۔حکومت سال 2 ہزار سے اب تک تمام سولین شہداء کے بچوں کی 16 سال کی مفت تعلیم فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان اقلیتوں کو 100 سکالر شپس فراہم کرے گی۔دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی اور دہشت گرد خود کش بنا رہے ہیں۔رشوت خوری اور کرپشن کو روکھنا ہوگا۔بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔