عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکے قیمت 2500 روپے کم ہو کر 284700 روپے پر آگئی
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونےکے قیمت 2500 روپے کم ہو کر 284700 روپے پر آ گئی،۔10 گرام سونے کے بھائو 2144 روپے کی کمی سے 244084 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 25 ڈالر گر کر 2752 ڈالر ریکارڈ کئے گئے،گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 700 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔