خود اعتمادی یا غرور؟ پاکستان سے ٹاکرے سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایسا بیان آگیا کہ پاکستانیوں کو پارہ چڑھ گیا

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ٹاکرے کو ایک عام میچ کی طرح سمجھیں گے، کسی اضافی دبائوکا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، اپنی صلاحیت کے مطابق بہتر پرفارم کرنا ہی ہمارا ہدف ہوگا۔ ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹکٹوں کی قیمت غیر معمولی اور بڑے جوش و خروش کا ماحول بن چکا ہے، میچ کے دوران شائقین
کی وجہ سے تھوڑی مختلف صورتحال ہوگی مگر ہمارے لیے یہ عام میچ کی طرح ہی ہوگا جس میں ایک پروفیشنل کے طور پر اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے،کسی اضافی دبائوکا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، اپنی صلاحیت کے مطابق بہتر پرفارم کرنا ہی ہمارا ہدف ہوگا۔انھوں نے ازراہ مذاق کہا کہ مہنگے ہونے کی وجہ سے دوستوں کے ٹکٹوں کیلئے مطالبے بھی بڑھ گئے مگر میں نے ان کو صاف انکار کردیا ہے۔ویرات کوہلی نے ورلڈکپ میں بھونیشور کمار اور روی چندرن ایشون کو اپنی ٹیم کے ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیسر نئی گیند سے موثر ثابت ہوسکتے ہیں، آف سپنر کی بے خوف بولنگ ہمارے لیے فتوحات کی راہ ہموار کرے گی۔ بھارتی کپتان نے مہندرا سنگھ دھونی کی سکواڈ کے ہمراہ موجودگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان ہمیشہ سے ہمارے مینٹور رہے ہیں، ورلڈکپ میں ان کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

1 hour ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago