دیوالی ہندو برادری کا وہ مقدس تہوار ہے جس میں برائی پر اچھائی کی جیت ہوئی یا دوسرے لفظوں میں باطل کیخلاف جنگ میں فتح بالآخر حق کی ہوئی . کراچی میں اپنے اس تہوار کو منانے کیلئے ہندو برادری کے لوگ بڑی تعداد میں رام سوامی مندر میں جمع ہوئے، خاص بات یہ تھی کہ مسلمانوں نے بھی مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو برادری کی دیوالی تقریب میں حصہ لیا . اس موقع پر رام سوامی مندر میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے . دیوالی کے مذہبی تہوار کے موقع پر ملکی سیاسی قیادت نے ہندو برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی کا دیا رواداری اور اتحاد کی امید جگاتا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا .
دیوالی کے موقع پر مندروں اور گھروں پر خصوصی پوجا کا اہتمام کیاگیا، مٹھائیاں تقسیم کیں گئیں اور آتش بازی و چراغاں کرکے مذہبی تہوار کی خوشیاں منائی گئیں .
متعلقہ خبریں