گریشہ میں مجوزہ لنک روڈ کی تعمیر کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ


نال(قدرت روزنامہ)آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ضلع خضدار کے علاقہ گریشہ میں ایک مجوزہ لنک روڈ دوسری مرتبہ تعمیر کے بغیر ہڑپ کیا جارہا ہے گزشتہ دور میں گری ٹو گونی روڈ جس کی لمبائی 25 کلو میٹر تھی منظور ہوا تھا ٹھیکیدار نے ارتھ ورک بھی مکمل کیا تھا لیکن اس کے بعد سڑک کو ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار رفو چکر ہوگیا اور 40 کروڑ روپے کا بل بھی وصول کرکے کہا گیا کہ سڑک رواں سال کے بجٹ میں قل ٹو گرنی کے نام سے منظور ہوئی ہے اور اس کی تعمیر کیلئے 80 کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے لیکن نئے ٹھیکیدار نے کچھ مشینری سائٹ پر لے جا کر واپس بلالی جس سے خدشہ پیدا ہوگیا کہ ایک بار پھر اس سڑک کو تعمیر کئے بغیر 80 کروڑ روپے ہڑپ کئے جائیں گے، واضح رہے کہ یہ منصوبہ لوگوں کا دیرینہ مسئلہ ہے افسران اور ٹھیکیدار ملی بھگت سے ہڑپ رہے ہیں لیکن ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں اس سلسلے میں مکمل طور پر اندھیر نگری ہے۔