بلوچستان کی خاتون صحافی سمعیہ حفیظ نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ہونہار خاتون صحافی سمعیہ حفیظ نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا وہ پہلی بلوچ خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے، تھامسن فاﺅنڈیشن کے مطابق سمعیہ حفیظ کی اسٹوریز نے اپنے علاقہ کے عوام کو آواز دی مقابلہ میں تین سو نوجوان خواتین صحافیوں نے حصہ لیا جس میں سے تین نام شارٹ لسٹ کردیئے ان میں سمعیہ حفیظ بھی شامل ہیں ان کا تعلق ضلع مچ کے علاقہ دشت سے ہے۔