مستونگ دھماکہ ، ایک بار پھر ہر گلی میں کہرام برپا ، واقعات ریاستی ناکامیوں کا نتیجہ ہیں، اسلم بلوچ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے سانحہ مستونگ کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات ان ریاستی اداروں کی ناکامی کا غمازی کرتے ہیں جن پر عوام کا پیٹ کاٹ کر کھرپوں روپے خرچ کیا جاتا ہے، ہر واقع کی حکومت بھی روایتی انداز سے مذمت کرتا ہے جو کافی نہیں ہےسانحہ درینگڑھ،سانحہ عید میلادالنبی کے بعد مستونگ میں دہشت گردی کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے جس میں ہمارے بچے بچیاں اور نوجوان خون میں لت پت جام شہادت نوش کرگئے یہ واقعات ان ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں جن پر عوام کا پیٹ کاٹ کر کھربوں روپے خرچ کرکے ہر قسم کے جاسوسی و سیکورٹی آلات فراہم کرکے ہر قسم کے ختیار دیئے گئے ہیں ہر واقعہ پر حکومت کے نمائشی و روایتی مذمت ناکافی ہے ، اسلم بلوچ نے واضع کیا کہ سانحہ مستونگ بہت بڑا سیکورٹی لیپس ہے اور بہت بڑا سانحہ ہے جس پر نیشنل پارٹی تین روزہ سوگ کا اعلان کرتا ہے اور حکومتی و ریاستی اداروں کے ناکامی کی شدید مذمت کرتاہے اور واقعہ کے شہدا کے لواحقین سے ہم اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کے شہدا اور زخمیوں کی مالی امداد کرے۔