عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا
لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے .
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، میاں اسلم اقبال، میاں حماد اظہر ،فرحت عباس سمیت دیگر کے ناقابل ورانٹ گرفتاری جاری کردیے .
علاوہ ازیں عدالت نے واثق قیوم ،مراد سعید ،زبیر نیازی ،حامد رضا گیلانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور 7 نومبر تک ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا .
عدالت نے تھانہ گلبرگ سمیت دیگر مقدمات میں ورانٹ گرفتاری جاری کیے .