تشدد کیس: اداکارہ نرگس کے شوہر کو عدالت سے ریلیف مل گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ نرگس پر تشدد کے مقدمے میں نامزد ملزم (شوہر) نے عبوری ضمانت کروا لی۔
اداکارہ نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مؤقف اختیار کیاکہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ اس واقعہ کو کردار کشی کے لیے استعمال کررہے ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔
ماجد بشیر نے کہاکہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے، نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جو لوگ اس واقعہ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں یا کوشش کررہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گا اور ہر وہ حربہ استعمال کروں گا جو ایک عزت دار انسان کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگس پر شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کیا ہے جس کا مقدمہ لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے، اور اس کی تفتیش جاری ہے۔