پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران نجی سیل میں موجود 3 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کیا گیا، جبکہ مرکزی ملزم ثنااللہ (پولیس اہلکار) کو بھی گرفتار کرلیا گیا . پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے چاروں نوجوانوں کو گزشتہ 3 دن سے بند کر رکھا تھا . دوسری جانب بازیاب نوجوانوں نے بتایا کہ انہیں چوری کے چھوٹے مقدمے میں پکڑ کر گھر میں قید کیا گیا تھا . نوجوانوں نے بتایا کہ ثنااللہ نامی پولیس اہلکار نے ہمیں تھانے کے بجائے یہاں منتقل کیا، ہم سے جھوٹے مقدمے کا اعتراف یا پیسے دینے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا . بازیاب نوجوانوں کے مطابق دوران قید ان سے بدفعلی کی کوشش بھی کی گئی . پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے نجی سیل سے 4 نوجوانوں کو بازیاب کراتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا .
رپورٹس کے مطابق بروری پولیس تھانے کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو بازیاب کرایا ہے .
متعلقہ خبریں