گوادر ،غیرقانونی ٹرالنگ ، لیویز کے 100 سپاہی محکمہ فشریز کے حوالے
پسنی(قدرت روزنامہ)گوادر ،غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف کاروائی کیلئے لیویز فورس گوادرکے ایک سو سپاہی محکمہ فشریز کے حوالے کردئیے گئے، ڈائریکٹرجنرل فشریز بلوچستان کے حکم پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے لیویز فورس گوادر کے ایک سو اہلکار ( سپاہی ) محکمہ فشریز کے حوالے کردئیے،واضح رہے کہ مذکورہ اہلکار محکمہ فشریز کی گشتی ٹیم کے ساتھ غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف کارؤائی میں حصہ لینگے۔بلوچستان کے سمندر میں ٹرالر مافیا کی جانب سے فشریز اہلکاروں پر فائرنگ اور حملہ کے بعد ڈی جی فشریز بلوچستان نے لیویز فورس کی خدمات حاصل کی ہے ۔