بچوں پر وحشیانہ حملے کی مذمت ،ایسا کوئی عذر یا استدلال نہیں جو ایسی کارروائی کو قابل قبول بنا سکے،سرداراختر مینگل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سرداراختر مینگل نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مستونگ میں معصوم بچوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ کسی بھی دعوے کے جواز کے بغیر بچوں کو نشانہ بنانا پوری انسانیت کے ساتھ زیادتی ہے ایسا کوئی عذر یا استدلال نہیں ہے جو کبھی بھی ایسی کارروائی کو قابل قبول بنا سکے ۔میرا دل متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور میں اس بے ہودہ تشدد کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہوں۔