بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سیاسی سرگرمیوں کو طاقت سے روکنا حکومت کا غلط فیصلہ ہے، نواب رئیسانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سیاسی سرگرمیوں کو ریاستی طاقت سے روکناحکومت کا غیر سیاسی وغلط فیصلہ ہے معروضی حالات سے پیدا ہونے والا ارتقائی سیاسی عمل کی جدوجہدکو جبر و حکومتی طاقت کے ذریعہ روکنے سے یہ مزید تیز تر اور طاقتور ہوتا جائے گا ۔