بلوچ طلبا کے اغوا میں حالیہ اضافہ تشویشناک، انسانی حقوق کی تنظیمیں طلبا کے تحفظ اور حقوق کی وکالت کریں، سمی دین بلوچ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کی جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات راولپنڈی میں آئی جی پی میٹرو سٹیشن کے قریب ایک فلیٹ میں مقیم 10 نوجوان بلوچ طلبا کو خفیہ ایجنسیوں نے زبردستی ،لاپتہ کر دیابلوچ طلبا کے اغوا میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے۔ یہ جبری گمشدگیوں سے نہ صرف ان کی پڑھائی میں خلل پڑتا ہے اور معصوم طلبا کو صدمے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔بلکہ ان کا مقصد انہیں تعلیم حاصل کرنے سے روکنا اور ان کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنا ہے ۔ہم انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان غیر قانونی اغوا کے خلاف مداخلت کریں اور ان طلبا کے تحفظ اور حقوق کی وکالت کریں۔