آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔
محمد رضوان پہلی بار ون ڈے میچ میں قیادت کریں گے، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام شامل ہیںِ۔
سلمان آغا،عرفان خان، شاہین شاہ افریدی،نسیم شاہ ، حارث رؤوف اور محمد حسنین بھی پلینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر میلبرن پہنچ چکی ہے جہاں وہ تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ 4 نومبر کو پاکستان آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ایک روزہ میچ میلبرن میں کھیلے گی جس کے بعد بقیہ دو میچز ایڈیلیڈ اور پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلین سرزمین پر اب تک 56 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جن میں 17 میچ جیتے ہیں جبکہ 37 میں شکست ہوئی ہے۔ پاکستان نے آخری دفعہ ون ڈے سیریز 2017ء میں کھیلی تھی جب پاکستان نے آخری دفعہ محمد حفیظ کی قیادت میں میلبرن میں فتح حاصل کی تھی۔