شادی کی تقریب میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی
کراچی(قدرت روزنامہ)پاک کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ میانوالی کالونی میں شادی کی تقریب میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ عامر ولد مظفر خان ، 45 سالہ امان اللہ ولد یعقوب اور 8 سالہ شہزاد ولد غلام عباس کے ناموں سے کی گئی ۔