کوئٹہ: سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رواں ہفتے کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مٹر کی فی کلو قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 350 روپے، توری کی فی کلو قیمت 120روپے اضافے کے بعد 320 روپے، بھنڈی کی فی کلو قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 250 روپے ہوگئی۔
مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ ادرک کی فی کلو قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 1000روپے تک پہنچ گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت 10روپے اضافے کے بعد 130روپے، لہسن کی فی کلو قیمت 100روپے اضافے کے بعد 800 روپے ہوگئی۔
مارکیٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 120روپے، سرخ آلو کی فی کلو قیمت 140 روپے اور سفید آلو کی فی کلو قیمت 90 روپے برقرار رہی۔