موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ سال پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا رہے گا


پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، آڈیٹر جنرل
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ سال پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامنا رہے گا۔
وزارت آبی وسائل کی دستاویز میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا- آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔
آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ ایک دہائی سے پانی کی قلت کا سامنا ہے، پانی کی قلت معیشت اور پائیدارترقی کی راہ میں سنجیدہ خطرہ ہے۔ پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق پانی کے بحران کی وجہ موسیماتی تبدیلی اوربڑھتی ہوئی آبادی ہے، پانی کا بہتراستعمال اور ضائع ہونے سے بچانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کاسہارا لیاجائے۔
دستاویز کے مطابق کراچی کیلئے کے4 منصوبہ مکمل نہ ہونے سے پانی کی قلت برقرار رہے گی، کے4 منصوبہ فروری 2024 میں مکمل ہونا تھا، 50 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوا، کراچی کیلئے منظور شدہ پانی کا موجودہ کوٹہ آبادی کیلئے ناکافی ہے۔