بورے والامیں بیٹی نے دوست کی مدد سے باپ کو قتل کردیا
بورے والاپولیس نے 26 دن بعد اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا
بورے والا(قدرت روزنامہ)بورے والامیں پولیس نے 26 دن بعد اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔
پولیس کے مطابق 6 اکتوبر اکتوبر کو امیر علی شاہ نامی شخص کو دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا پولیس نے مقتول کے بھتیجے کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا
پولیس ذرائع کے مطابق دوران تفتیش مقتول کی بیٹی کے موبائل کال ڈیٹا کی مدد سے اسکے دوست کے ساتھ اس قتل کی واردات کے دوران رابطوں کے ثبوت سامنے آنے پر انہیں گرفتار کرکے تفتیش کی تو دونوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انکی دوستی کے رستے میں مقتول دیوار تھا جسے رستے سے ہٹانے کے لئے انہوں نے یہ منصوبہ بنایا۔