پی ٹی آئی میں اختلافات، شہریار آفریدی کو جلسے میں تقریر نہ کرنے دی گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران اختلافات آشکار ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف نے برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کرکے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
جلسے میں شہریار آفریدی کو تقریر نہ کرنے دی گئی، وہ جونہی اسٹیج پر آئے تو شہباز گل نے اسٹیج چھوڑ دیا۔ جلسے سے ذلفی بخاری، شہباز گل اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
جلسے میں بلا کر تقریر نہیں کرنے دی گئی، شہریار آفریدی
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاکہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں، مجھے احتجاج میں شرکت کے لیے کہا گیا تھا اس لیے شریک ہوا۔
انہوں نے کہاکہ جلسے میں بلا کر پھر تقریر نہ کرنے دینے کی وجہ مجھے بھی سمجھ نہیں آسکی۔