انتظار پنجوتھا کو کس نے اغوا کیا تھا؟ سلمان اکرم راجہ نے بتادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کو انہوں نے ہی اغوا کیا تھا جو کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انتظار پنجوتھا کی حالت فلم بند کرکے خوف پھیلانے کی کوشش کی گئی، انہیں جس حالت میں جس ڈرامے کے ساتھ بازیاب کیا وہ شرمناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی ویڈیو خوف پھیلانے کے لیے جاری کی گئی۔
واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کو چار ہفتے قبل اغوا کیا تھا، جو گزشتہ رات اٹک سے بازیاب ہوگئے۔
انتظار پنجوتھا کہ بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے تھے، جس پر گزشتہ روز سرکاری وکیل نے 24 گھنٹے تک کا وقت لیا تھا۔
بازیابی کے بعد ابتدائی بیان میں انتظار پنجوتھا نے بتایا کہ مجھے 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے 2 کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا، مجھ پر بہت تشدد کیا گیا ہے۔